بھارت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیردبانے کی کوشش کی،فخر امام
اقوا م متحدہ مسئلہ حل کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں، عالمی طاقتوں کا دوہرا معیار
ملتان(لیڈی رپورٹر )سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی پاکستان سید فخر امام شاہ نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ ہر محاظ پر مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالنے اور دبانے کی کوشش کی ہے ۔ کشمیر تاریخی ،جغرافیائی طور پر پاکستان کا حصہ ہے ۔ اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کرائے مودی سرکار بھارتی آئین کا آرٹیکل 370 تبدیل نہیں کرسکتی، جس کے تحت کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل ہے ۔ اقوامِ متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں۔عالمی طاقتوں کا مسئلہ کشمیر پر دوہرا معیار ہے اقوامِ متحدہ اور عالمی طاقتیں کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں الحمرا یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتمام این سی بی اے اینڈ ای واپڈا ٹاؤن کیمپس ملتان میں سہ روزہ تقریبات کے دوسرے روز روز منعقدہ کشمیر سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔