پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے ، قیصر جاوید
ملتان(لیڈی رپورٹر)پاکستان لائنز یوتھ کونسل کے زیرِ اہتمام کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے ایک ریلی نکالی گئی جس سے چیف ایگزیکٹو پی ایل وائی ڈاکٹر قیصر جاوید نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
ہم بھارت کو کبھی نہتے کشمیروں پر ظلم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ریلی سے مہمانِ خصوصی خانیوال سے ممبر صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم، اے ڈی سی جی خانیوال غلام مصطفی شیر، اسسٹنٹ کمشنر روحت کامران اور ڈی ایس پی خانیوال خالد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بھی بہت سنجیدہ ہے اور بھارت سے مذاکرات جاری ہیں۔