یوم کشمیر حق خودارادیت کی حمایت کی دلیل،کلثوم پراچہ
طلبہ انسانی حقوق،اتحاد، پرامن جدوجہد کے فروغ میں کردار نبھائیں
ملتان (خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان میں یومِ یکجہتی کشمیر قومی و ملی جذبے کے ساتھ جوش و خروش سے منایا گیا۔ ترجمان کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کی صدارت وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی جبکہ رجسٹرار ڈاکٹر دیبا شہوار بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور حقِ خودارادیت کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کی علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔