آزادی کشمیر کیلئے موثر عالمی سفارتکاری ناگزیر، نسیم لابر

آزادی کشمیر کیلئے موثر عالمی سفارتکاری ناگزیر، نسیم لابر

کشمیر کیلئے خاموشی، وقتی مصالحت کو ترک کرنا ہوگا، خواجہ عمران

ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم حسین لابر، اے ڈی خان بلوچ اور خواجہ عمران نے یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے مشترکہ میڈیا بیان میں کہا ہے کہ 5 فروری ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ کشمیر کے ساتھ یکجہتی محض ایک دن کی سرگرمی نہیں بلکہ ایک مسلسل جدوجہد ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے نظریے کے مطابق اس جدوجہد میں سیاسی استقامت، عوامی شعور اور مؤثر عالمی سفارت کاری ناگزیر ہیں۔

کشمیری عوام کی قربانیاں اس بات کی متقاضی ہیں کہ ہم وقتی خاموشی، مصلحت یا تھکن کا شکار نہ ہوں۔ پیپلزپارٹی کی سیاست اصولی مؤقف، جمہوریت اور انسانی حقوق پر یقین رکھتی ہے ۔رہنماؤں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پیپلزپارٹی کے لئے محض خارجہ پالیسی کا معاملہ نہیں بلکہ اس کی نظریاتی سیاست کا تسلسل ہے ۔ پارٹی نے آمریت کے خلاف جدوجہد، آئین کی بحالی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے قربانیاں دیں اور اسی تسلسل میں کشمیر کے مسئلے پر بھی جمہوری، آئینی اور پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں