اختلافات بھلا کرکشمیریوں کیساتھ کھڑے ہوں : ثاقب خورشید

 اختلافات بھلا کرکشمیریوں کیساتھ کھڑے ہوں : ثاقب خورشید

وہ دن جلد ضرور آئے گا جب کشمیر عملی طور پر پاکستان بنے گا: ایم پی اے کی گفتگو

وہاڑی(خبرنگار نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں کی بھارتی ظلم و ستم کے خلاف لازوال قربانیوں اور پاکستان سے سچی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اندرونی اختلافات بھلا کر کشمیر میں کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں نا صرف ساتھ کھڑے ہوں بلکہ دنیا بھر میں ان کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کریں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور چیف فیلڈ مارشل ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کے جرآت مندانہ فیصلوں سے اقوام عالم میں جو پذیرائی پاکستان کو ملی ہے اس سے استفادہ کرکے کشمیر کی آزادی کے لیے نئے سرے سے جدوجہد کرنی چاہیے وہ دن جلد ضرور آئے گا جس دن کشمیر عملی طور پر پاکستان بنے گا انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بزور طاقت ظلم روکنے اور اپنے دریاؤں کا مکمل پانی حاصل کرنا پاکستان پر قرض ہے جسے عوام کی بھرپور حمایت سے پاکستان کو چکانے کے لیے موثر فیصلہ کرنا چاہیے ہمارے آپس کے سیاسی اختلافات سے پاکستان مخالف عناصر کو معمولی سا بھی فائدہ نا اٹھانے دینا پاکستان میں بسنے والے تمام طبقوں کی اجتماعی ذمہ داری اور حب الوطنی کی علامت ہیکی شفاف جانچ پڑتال کی جائے اور گشت کے نظام کو فوری طور پر فعال بنایا جائے تاکہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہو سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں