کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے اتفاق رکشہ یونین کی ریلی

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی  کیلئے اتفاق رکشہ یونین کی ریلی

وہاڑی (خبر نگار ،نمائندہ خصوصی) اتفاق رکشہ یونین کی جانب سے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر بھرپور ریلی نکالی گئی۔

 جس کی قیادت چیئرمین چوہدری محمد شفیق، صدر منیر بھلر، جنرل سیکرٹری ساجد محمود اور مہر محمد حسین نے کی۔ ریلی میں رکشہ ڈرائیورز، یونین عہدیداران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے اور مظالم کے خلاف آزادیٔ کشمیر کے نعرے لگائے ۔ صدر منیر بھلر نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں اور پاکستان کے ہر شہری اُن کے ساتھ کھڑا ہے۔ ریلی شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی اختتام پذیر ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں