وہاڑی میں یوم یکجہتی کشمیر پر تائیکوانڈو مقابلے
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی) یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام وہاڑی میں تائیکوانڈو مقابلے منعقد ہوئے، جن میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے شرکت کی۔
کھلاڑیوں نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر نے ان کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد پوری قوم کے دلوں میں زندہ ہے اور کھیلوں کا مقصد نوجوانوں میں نظم و ضبط، صحت مند سرگرمیاں اور قومی شعور فروغ دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہار یا جیت سپورٹس کا حصہ ہے اور کھیل برداشت، حوصلہ اور سماجی رویوں کو فروغ دیتے ہیں۔