اغوا کے الزام میں تین نامزد سمیت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات

اغوا کے الزام میں تین نامزد سمیت  نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات

ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے اغوا کے الزام میں تین نامزد اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ کینٹ پولیس کے مطابق محمد سجاد نے رپورٹ دی کہ وہ گھر آیا تو بیٹی موجود نہیں تھی اور سامان بکھرا ہوا تھا۔ ۔۔۔

تلاشی کے دوران ایک تولہ سونا اور ایک لاکھ تیس ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزمان نے بیٹی کو اغوا کر کے نقدی اور سونا لے کر فرار ہو گئے ۔ ممتاز آباد پولیس کے مطابق محمد عمران نے اطلاع دی کہ ان کا بیٹا دانش گھر سے گیا اور واپس نہیں آیا، جسے نامعلوم ملزموں نے اغوا کر لیا۔پولیس نے نامزد اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے اور اغوا شدہ افراد کی بازیابی کے لیے چھان بین جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں