ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کی خانیوال میں کھلی کچہری
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ ملتان سابق فوجیوں، شہداء کے لواحقین اور ۔۔۔
بیواؤں کے مسائل کے حل کے لیے خانیوال میں کھلی کچہری جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ میجر (ر) عظیم اختر 11 فروری 2026 بروز بدھ صبح 9:30 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کیمپ آفس خانیوال میں کھلی کچہری منعقد کریں گے ۔ کھلی کچہری میں آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے سابق فوجی، شہداء کے خاندان اور بیوائیں اپنے مسائل براہِ راست پیش کر سکیں گے ۔ متعلقہ افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ مقررہ تاریخ پر شرکت کریں۔