ڈاکٹر عمران احمد نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کالجز خانیوال کا چارج سنبھال لیا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) تحصیل میاں چنوں کے ڈاکٹر عمران احمد نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کالجز خانیوال کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔۔۔۔
ڈاکٹر عمران احمد نے مطالعہ پاکستان میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے اور 15 سال سے تدریس کے شعبے سے منسلک ہیں۔ وہ مختلف کالجز میں لیکچرر اور اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے محکمہ پولیس اور محکمہ اکاؤنٹس پنجاب میں بھی اہم ذمہ داریاں سرانجام دی ہیں اور تعلیمی شعبے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔