شیعہ علما کونسل کی اسلام آباد دھماکے کیخلاف پرامن ریلی

شیعہ علما کونسل کی اسلام آباد دھماکے کیخلاف پرامن ریلی

سانحہ کی شدید مذمت ، ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام صوبائی کونسل ممبر علامہ احسان علی اتحادی کی قیادت میں سانحہ اسلام آباد کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی امام بارگاہ نہنگ شاہ سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں ضلعی و مرکزی عہدیداران، تاجربرادری، امن کمیٹی کے نمائندگان اور کارکنان نے شرکت کی۔ علامہ احسان علی اتحادی نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کا عزم ظاہر کیا۔ دیگر مقررین نے سانحہ کی شدید مذمت کی اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ شرکاء نے اتحاد، بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں