ایک دن ایک تحصیل صفائی آپریشن کا آغاز

ایک دن ایک تحصیل صفائی آپریشن کا آغاز

بھاری مشینری آن روڈ،کوڑ ا کرکٹ کے ڈھیر ، ملبہ جات کلیئر ، شہر اولیاء میں چوک گھنٹہ گھر، ممتاز آباد ،گلگشت سمیت مختلف علاقوں میں ماہ صیام سے قبل بھرپور صفائی مہم سڑکوں کو دھویا گیا،ملتان ڈویژن کو ویسٹ فری بنانے تک صفائی آپریشن جاری رہے گا، سی ای او ویسٹ مینجمنٹ عابد حسین بھٹی کا مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی کا معائنہ کیا

ملتان (وقائع نگار خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر‘‘ایک دن،ایک تحصیل’’ تمام وسائل یکجا ایجنڈا کے تحت ملتان ڈویژن کی مخصوص مختلف تحصیلوں میں بھرپور صفائی آپریشن کیاگیا۔ اس موقع پر بھاری مشینری کے ذریعے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر صاف کرکے ملبہ جات بھی کلیئر کئے گئے ملتان میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عابد حسین بھٹی نے ملتان شہر کا دورہ کیا اور صفائی آپریشن کا معائنہ کیا سی ای او کی ہدایت پر چوک گھنٹہ گھر،ممتاز آباد اور گلگشت سمیت مختلف علاقوں میں صفائی آپریشن کیا گیا اور سڑکوں کو دھویا بھی گیا۔ سی ای او نے موقع پر موجود رہ کر اپنی نگرانی میں کوڑا کے ڈھیروں کو صاف کرایا۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں ایک دن تحصیل کے تحت بھرپور صفائی آپریشن کرکے عوام کو ریلیف دیا گیا تاکہ ماحول کو صاف ستھرا کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ملتان ڈویژن کو ویسٹ فری کرنے تک بھرپور صفائی آپریشن جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ صفائی کے حوالے سے کسی بھی شکایت کی صورت عوام فوری مطلع کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں