الخدمت فائونڈیشن ضلع چکوال کے زیر اہتمام مستحق اور نادار خاندانوں میں راشن تقسیم
چوآسیدن شاہ(نمائندہ دنیا)الخدمت فائونڈیشن ضلع چکوال کے زیر اہتمام مستحق اور نادار خاندانوں میں رمضان المبارک کی مناسبت سے راشن پیکج تقسیم کرنے کی پروقار تقریب اسٹڈی سینٹر ریلوے روڈ چکوال میں منعقد ہوئی۔
تقریب کا مقصد مستحق خاندانوں کو ماہِ صیام میں بنیادی اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانا اور ان کی مشکلات میں کمی لانا تھا۔