تین نوسر باز خاتون کے کانوں سے طلائی بالیاں اتار کررفو چکر
وہاڑی،بورے والا (نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر)تین نوسر بازوں نے گھریلو خاتون کو چکمہ دیکر کانوں سے قیمتی طلائی بالیاں اتار لیں ۔۔۔
اور رفو چکر ہوگئے ۔ واقعات کے مطابق نوسربازوں کے گروہ نے خاتون کو چکر دیکر سونے کے کانٹے اتار لئے ۔ مقدس زوجہ ساجد سکنہ 293 ای بی گھر میں موجود تھی کہ تین نامعلوم افراد نے چائے کی پتی سیل کی جس میں استری انعام نکال کر گروہ نے خاتون کے کانوں سے سونے کے کانٹے /بالیاں اتار لیں اور فرار ہو گئے ۔ساہوکا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔