میپکو کا کریک ڈاؤن، 13 بجلی چوررنگے ہاتھوں گرفتار

میپکو کا کریک ڈاؤن، 13 بجلی چوررنگے ہاتھوں گرفتار

رحیم یار خان، راجن پور میں کارروائیاں، کنکشن منقطع، جرمانے عائد

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے اللہ آباد سب ڈویژن رحیم یار خان اور جامپور سب ڈویژن راجن پور میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، 13 افراد کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل عبدالحفیظ بھٹی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں بستی عظیم بخش نائچ میں مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ ایکسین لیاقت پور ڈویژن ممتاز علی کلواڑ اور ایس ڈی او اللہ آباد کی سربراہی میں میپکو، رینجرز اور پولیس ٹیموں نے 11 صارفین کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے پکڑا۔ بڑے گھروں میں ہیوی لوڈ استعمال ہو رہا تھا۔ تار اور میٹر اتار کر جرمانے عائد کر دیئے گئے اور مقدمات کے لئے درخواستیں بھجوا دی گئیں۔ڈی جی خان سرکل میں ساجد حسین گوندل کی نگرانی میں جامپور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی۔ ایکسین راجن پور محمد علی تونیو اور ایس ڈی او جامپور کی قیادت میں 18 لاکھ 50 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 12 کنکشن منقطع کر دیئے گئے جبکہ موقع پر ایک لاکھ 92 ہزار روپے وصول کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں