دوران صفائی بندوق چل گئی، بچہ زخمی ،نشتر ہسپتال منتقل

دوران صفائی بندوق چل  گئی، بچہ زخمی ،نشتر ہسپتال منتقل

ملتان (کرائم رپورٹر )گن کی صفائی کے دوران سکیورٹی گارڈ سے فائر چل گیا جس سے بچہ زخمی ہوگیا نشتر ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔۔۔۔

ماڈل ٹاون بی بلاک میں ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی گارڈ گن کی صفائی میں مصروف تھا کہ اچانک فائر چل گیا جس کی زد میں آکر راہگیر بچہ احمد علی زخمی ہوگیا اہلخانہ بچہ کو علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال داخل کرایا اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ورثا کارروائی سے انکاری ہوگئے وقوعہ حادثاتی بتاتے ہوئے تحریری بیان پولیس کو دے دیا۔ پولیس نے ورثا کے بیان بعد واپس روانہ ہوگئے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں