سرکاری سیل توڑنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر)سرکاری طور پر سیل کئے گئے کمرشل پلازہ کو ڈی سیل کرنے کے الزام میں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔۔۔
۔پولیس کے مطابق تھانہ بی زیڈ کو الیاس نامی شہری نے اطلاع دی کہ ایک غیر قانونی کمرشل پلازہ کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سر بمہر کر کے سیل کیا گیا تھا۔ تاہم ملزم رمضان نے سرکاری سیل توڑ کر پلازہ کو دوبارہ کھول دیا اور مبینہ طور پر قانون کی خلاف ورزی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے اس اقدام سے سرکاری احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہوئی ہے ، جس پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔