آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کیلئے ہدایات جاری
پنجاب ایجوکیشن اتھارٹی نے سپروائزری سٹاف کی تفصیلی تعیناتی کی ہدایات دیں
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن، کرکولم، ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے لئے سپروائزری سٹاف کی تعیناتی سے متعلق تفصیلی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ امتحانات مارچ 2026 کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں منعقد ہوں گے ۔پنجاب کابینہ کے 5 اگست 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق امتحانات کا انعقاد پیکٹاکو کے تحت کیا جائے گا تاکہ تشخیصی نظام میں یکسانیت پیدا ہو اور سیکھنے کے نتائج معیاری ہوں۔ مراسلے کے مطابق امتحانی مراکز پر ریذیڈنٹ انسپکٹر کے طور پر متعلقہ مرکز کے ہیڈ یا ڈپٹی ہیڈ آف سکول کو تعینات کیا جائے گا۔ سنٹر سپرنٹنڈنٹ کے لئے گریڈ 16 یا اس سے اوپر کے سرکاری اساتذہ کو اپنے سکول سے باہر تعینات کیا جائے گا۔