زیادتی ،چھیڑ چھاڑ کے متعدد واقعات رپورٹ، مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر)زیادتی، زیادتی کی کوشش اور چھیڑ چھاڑ کے مختلف واقعات پر پولیس نے متعدد نامزد اور۔۔
نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ممتاز آباد پولیس کو محمد انور نے بتایا کہ ان کی اہلیہ سنینہ کو ملزم زین اور شاہد مبینہ طور پر گھر لے گئے ، نشہ آور مشروب پلایا اور بے ہوش کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مخدوم رشید پولیس کو شیر خان نے اطلاع دی کہ ملزم سلمان نے اس کے بیٹے سانول سے زیادتی کی ۔ گلگشت پولیس کو افضال نے بتایا کہ ملزم طارق نے اس کے بیٹے کو زبردستی پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ عادل کی درخواست پر ملزم سلیم کے خلاف نازیبا حرکات اور چھیڑ چھاڑ کا مقدمہ درج کیا گیا۔