چائلڈ پروٹیکشن بیورو، ایک ہفتے میں 38بچے تحویل میں لئے گئے

چائلڈ پروٹیکشن بیورو، ایک ہفتے  میں 38بچے تحویل میں لئے گئے

ملتان (لیڈی رپورٹر) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے انسدادِ گداگری مہم اور ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر ملتان شہر کے مختلف علاقوں سے بھکاری، گھر سے بھاگے ، گمشدہ اور دیگر بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا جا رہا ہے ۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 38 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔ اس دوران شعبہ عوامی آگاہی و میڈیا سیل نے شہر کے مختلف مقامات پر عوام الناس میں بچوں کے تحفظ، انسدادِ گداگری، چائلڈ ٹریفکنگ کی روک تھام اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی پروموشن کے لیے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں