حکمرانوں نے پارلیمنٹ کو عقوبت خانہ میں تبدیل کردیا،ضیغم عباس

حکمرانوں نے پارلیمنٹ کو عقوبت  خانہ میں تبدیل کردیا،ضیغم عباس

ملتان (کرائم رپورٹر)مجلسِ وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ مولانا ضیغم عباس، مولانا ڈاکٹر سید جاوید شیرازی، سلیم عباس صدیقی اور ضلعی صدر عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

حکمرانوں کا ارکانِ پارلیمنٹ، بشمول خواتین ارکان، کے ساتھ 36 گھنٹوں سے روا رکھا جانے والا غیر انسانی سلوک مارشل لاء کے سیاہ ترین ادوار کو بھی شرما رہا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اپوزیشن رہنما کئی گھنٹوں سے عملاً قید میں ہیں۔

 اور پارلیمنٹ ہاؤس کو ایک عقوبت خانے میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ سینئر سیاستدان محمود خان اچکزئی اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت متعدد ارکان شوگر جیسے مرض میں مبتلا ہیں مگر انہیں ادویات تک رسائی نہیں دی جا رہی، جبکہ کھانا اور پانی بھی بند رکھے گئے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں