پنجاب میں سرکاری سکولوں کا مانیٹرنگ نظام تبدیل
ملتان (خصوصی رپورٹر)حکومتِ پنجاب نے سرکاری اسکولوں کی مانیٹرنگ کے نظام میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ۔۔۔
آئندہ اسکولوں کی نگرانی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (اے ای اوز) کے ذریعے کی جائے گی۔ اس فیصلے کا مقصد تعلیمی اداروں کی نگرانی کو مزید مؤثر، شفاف اور ذمہ دار بنانا ہے ۔اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اے ای اوز کی ماہانہ مانیٹرنگ کے لیے موبائل ایپ بھی فعال کر دی گئی ہے جبکہ تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو لاگ اِن کریڈنشلز جاری کر دیے گئے ہیں۔ اب اے ای اوز مقررہ ایپ کے ذریعے اسکولوں کی کارکردگی، حاضری، سہولیات اور تدریسی امور کی رپورٹنگ کریں گے ۔