رمضان کی آمد ،چینی،آٹا گھی ودیگر اشیاء خورونوش مہنگی

رمضان کی آمد ،چینی،آٹا گھی ودیگر اشیاء خورونوش مہنگی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)سابق ٹکٹ ہولڈر و امیدوارPP209 راؤعارف سجادنے کہاکہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل اس وقت ملک میں مہنگائی کا بازار گرم ہے چینی،آٹا،گھی اور دیگر اشیائخوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ۔

مرغی ،بڑا گوشت اور چھوٹا گوشت پہنچ سے دور ہو رہا ہے ۔اس صورت حال کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے اور اس مہنگائی کے جن کو ہر قیمت پر کنڑول کرنے کی ضرورت ہے ۔اگر مہنگائی اسی طرح سے جاری رہی تو لوگوں کے روزے رکھنے بھی مشکل ہو جائیں گے ۔ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت جلد ہی ساری صورت حال پر قابو پا لے گی۔انہوں نے کہا کہ گرانفروش عوام کے دشمن ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں