شادی تقریبات میں ساؤنڈ ایکٹ خلاف ورزی پر ملزمان گرفتار

شادی تقریبات میں ساؤنڈ ایکٹ خلاف ورزی پر ملزمان گرفتار

دھنوٹ (نامہ نگار) تھانہ دھنوٹ پولیس نے ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر شادی تقریبات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لے کر متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق دھنوٹ کے علاقوں الائچی والا اور وساوے والا واہی نو میں شادی تقریبات کے دوران ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی اور فحش گانوں پر لیڈی ڈانس کی شکایات موصول ہوئیں۔ اس پر ایس ایچ او سلیم شیخ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت ریڈ کیا اور موقع پر نصب ساؤنڈ سسٹم تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے قانون کی خلاف ورزی پر مرد و خواتین ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ۔ایس ایچ او سلیم شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ دھنوٹ کی حدود میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر جرم ترک کر دیں یا علاقہ چھوڑ دیں، قانون سب کے لیے برابر ہے اور بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔شہریوں اور مقامی حلقوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او کے چارج سنبھالنے کے بعد جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے اور عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں