میلسی :ڈھمکی نہر کا پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثے کا خدشہ

میلسی :ڈھمکی نہر کا پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثے کا خدشہ

حفاظتی جنگلے بھی موجود نہیں سڑک میں گہرے شگاف ، مرمت کا مطالبہ

 میلسی (نامہ نگار) تحصیل میلسی کے نواحی علاقے ڈھمکی نہر پر واقع پل ‘‘حلیم کھچی والی’’ مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے اور اس کے اطراف حفاظتی جنگلے بھی موجود نہیں ہیں، جس کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔اہل علاقہ کے مطابق یہ پل روزانہ سینکڑوں شہریوں، طلبہ اور موٹر سائیکل سواروں کی آمد و رفت کا واحد ذریعہ ہے ۔ عرصہ دراز سے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے سڑک میں گہرے شگاف پڑ چکے ہیں اور رات کے اوقات میں روشنی کا مناسب انتظام نہ ہونے سے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔مقامی مکینوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور پل کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے ۔ شہریوں نے خبردار کیا کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو افسوسناک حادثہ پیش آ سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں