رمضان سے قبل مہنگائی کا بم قابل قبول نہیں :افتخار احمد

رمضان سے قبل مہنگائی کا بم قابل قبول نہیں :افتخار احمد

حکومت فوری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کرے

ماہڑہ (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری اور چیئرمین سول ایوی ایشن و ایم این اے نواب زادہ افتخار احمد خان ر نے حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں پیٹرول 5 روپے اور ڈیزل 7روپے 32 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنا عوام دشمن فیصلہ ہے اور عوام کو رمضان سے قبل مہنگائی کا بم گرا دینا قابل قبول نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب، محنت کش اور متوسط طبقے کو شدید متاثر کرے گا۔ وفاقی حکومت کے رمضان پیکج کے باوجود اضافی مہنگائی کے اس اقدام سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مشورہ دیا کہ فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کرے اور مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں