عمران خان کو فوری سپیشلسٹ ہسپتال منتقل کیا جائے ، تیمور مہے

عمران خان کو فوری سپیشلسٹ ہسپتال منتقل کیا جائے ، تیمور مہے

علاج میں تاخیر تشویشناک، ذاتی معالجین ، خاندان سے ملاقات کرائی جائے ،رہنما

ملتان( لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر ملک تیمورالطاف مہے نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی،ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید،عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے جیل ٹرائل کے دوران دئیے گئے پیغام سے متعلق کہا کہ ہمیں اس بات پر تشویش ہے کہ بانی پارٹی تحریک انصاف کو ابھی تک سپشلسٹ ہسپتال میں منتقل نہیں کیا گیا، ان کے بروقت علاج میں تاخیر مجرمانہ ہے ، تحریک انصاف کے رہنماؤں،کارکنان کی توجہ صرف اور صرفبانی پارٹی کی صحت کی طرف مرکوز رہنی چاہیے ۔حکومت کو لچک کامظاہرہ کرنا چاہیے اور ذاتی معالجین اور خاندان تک رسائی دینی چاہیے اور بانی پارٹی کی جانب سے تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین کی حیثیت سے بیرسٹر گوہر کو بھی ملاقات کی اجازت دی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں