گگو منڈی میں بجلی لائنوں پر درختوں کی کٹائی

گگو منڈی میں بجلی  لائنوں پر درختوں کی کٹائی

گگو منڈی (نامہ نگار) ایس ای میپکو سرکل وہاڑی کے انجینئر ملک وسیم اختر نے لاہور روڈ فیڈر پر بجلی کی تاروں پر جھکے درختوں کا معائنہ کیا۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق متعدد مقامات پر شاخیں تاروں کو چھو رہی تھیں، جو بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ اور ممکنہ حادثات کا سبب بن سکتی تھیں۔انجینئر ملک وسیم اختر نے محکمانہ غفلت پر ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ کو سخت وارننگ دی اور دو روز کے اندر میپکو کے معیار کے مطابق درختوں کی مکمل کٹائی کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دو دن بعد دوبارہ فیڈر کا معائنہ کیا جائے گا اور کوتاہی ثابت ہونے پر سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں