بھٹوں میں ممنوعہ اشیاء جلانے کا انکشاف،فضاء آلودہ
شجاع آباد( سٹی رپورٹر)بھٹہ مالکان کی جانب سے محکمہ ماحولیات کی ہدایات کو نظر انداز کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔۔۔
شہریوں کے مطابق پابندی کے باوجود بھٹوں میں ممنوعہ ہیٹ، پرندوں کی بیٹ، وراٹھیاں اور دیگر مضرِ صحت اشیاء جلائی جا رہی ہیں جس سے فضا میں آلودگی بڑھ رہی ہے ۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دھواں اور زہریلی گیسوں کے اخراج سے سانس اور آنکھوں کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اطراف کی فصلیں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔دوسری جانب محکمہ ماحولیات کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق متعدد بار رابطے کے باوجود متعلقہ حکام نے مؤقف دینے سے انکار کیا ہے ۔ شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔