مظفر گڑھ،رمضان میں سستے آٹے کیلئے 184سیل پوائنٹ قائم
10کلوآٹا 850اور چینی 140روپے فی کلو گرام میں خریدی جا سکتی ہے
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں عوام کو سستا آٹا کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے پورے ضلع مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں 18 فروری 2026 کو سستے آٹے کے 184 سیل پوائنٹ بنائے گئے ہیں جہاں پر عوام الناس 905 روپے میں 10 کلوگرام آٹا باسانی خرید سکتے ہیں ۔مزید یہ کہ ضلع مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں رمضان سہولت بازار قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں پر سستا آٹا اور چینی وافر مقدار میں موجود ہے ، 10 کلوگرام آٹا 850 روپے میں اور چینی 140 روپے فی کلو گرام میں خریدی جا سکتی ہے ،کسی بھی شکایت یا پریشانی کی صورت میں ڈی ایف سی آفس مظفرگڑھ رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔