بی ایس سپیشل ایجوکیشن کی طالبہ نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

بی ایس سپیشل ایجوکیشن کی طالبہ  نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) زکریا یونیورسٹی ملتان کے کانووکیشن کے موقع پر بی ایس سپیشل ایجوکیشن کی طالبہ سائرہ رؤف نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔۔

۔تقریب میں سائرہ رؤف کو گولڈ میڈل مہمانِ خصوصی وجیہہ قمر وفاقی وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور وائس چانسلر زبیر اقبال کے ہاتھوں دیا گیا۔سائرہ رؤف نے کامیابی کو والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی رہنمائی اور اہلِ خانہ کی حوصلہ افزائی کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ وہ خصوصی تعلیم کے شعبے میں مزید محنت اور لگن سے خدمات انجام دیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں