رمضان شروع ہوتے ہی سبزیاں اور پھل غریب کی قوت خرید سے باہر

رمضان شروع ہوتے ہی سبزیاں اور پھل غریب کی قوت خرید سے باہر

ماچھیوال (نامہ نگار)رمضان کے شروع ہی میں سبزیاں اور پھل بھی غریب کی قوت خرید سے باہر ، سحری اور افطاری کا انتظام کرنا مشکل ہوگیا۔۔۔

تفصیل کے مطابق ماچھیوال اور گردونواح میں رمضان کے آغاز میں ہی سبزیاں اور پھل مہنگے ہوگئے ، سیب 450کلو ،کیلا 250روپے درجن، کینو 200روپے کلو، سٹابری 300روپے کلو ،امردد 200کلو، انار 700روپے کلو فروخت ہورہا ہے ۔ شہریوں ولید، افتخار، عارف، قطب الدین، رحمان ودیگر نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ شہری رمضان المبارک میں بھی سحری اور افطاری کا اہتمام کرسکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں