ممبران امن کمیٹی قیام امن کیلئے تعاون کریں، محمد اشرف

ممبران امن کمیٹی قیام امن کیلئے تعاون کریں، محمد اشرف

دسترخوان کے قیام، مہنگائی پر قابو پانے اور سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کا اعلان

لودھراں (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی لیاقت علی گیلانی و دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان میں ممبران امن کمیٹی قیامِ امن کیلئے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے رمضان نگہبان بازار اور دسترخوان قائم کئے گئے ہیں جبکہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسالک کی بڑی مساجد میں چراغاں کیا جائے گا۔ ممبران امن کمیٹی کی تجاویز کو سراہتے ہوئے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ ایس پی اکرم خان نے کہا کہ ماہ مقدس میں ضلع بھر میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ اجلاس میں ممبران نے انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں