رمضان میں گیس صارفین کو ریلیف دینے کا اعلان
تکنیکی بنیادوں پر لوڈ شیڈنگ ناگزیر ہوئی تو باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائیگا، صبح تین سے آٹھ، دوپہر بارہ سے دو، شام چار سے دس بجے تک گیس فراہم کی جائیگی ، اعلامیہ
ملتان (خصوصی رپورٹر)سوئی سدرن کا گیس صارفین کو ماہِ رمضان میں خصوصی ریلیف دینے کا فیصلہ،لائن لاسز والے علاقوں کے لئے شیڈول جاری تفصیل کے مطابق سوئی سدرن گیس نے ملتان ریجن میں ماہِ رمضان المبارک کے دوران صارفین کو خصوصی ریلیف دینے کا اہم فیصلہ کرلیا ہے ۔ متعلقہ حکام کے مطابق رمضان میں سحر اور افطار کے اوقات میں بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے سحر کے اوقات میں گیس پریشر معمول کے مطابق رکھنے اور افطار کے وقت بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ نیا لوڈشیڈنگ شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں کسی قسم کی بندش نہیں ہوگی۔ دیگر اوقات میں اگر تکنیکی بنیادوں پر لوڈ مینجمنٹ ناگزیر ہوئی تو اس کا باقاعدہ شیڈول پہلے سے جاری کیا جائے گا تاہم علاقوں میں جہاں گیس لاسسز زیادہ ہیں وہاں صبح تین سے آٹھ پھر بارہ سے دو اور شام چار سے دس بجے تک گیس کی فراہمی کویقینی بنایا جائے گاشہریوں اور تاجر تنظیموں نے حکومتی اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس بار رمضان المبارک میں عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔