سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمدکی ہدایت
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کی سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت۔
تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو فرخ محمود قریشی نے سبزی منڈی کوٹ ادو کا دورہ کرتے ہوئے اپنی نگرانی میں پھلوں کی بولی کا عمل مکمل کرایا اور نیلامی کے طریقہ کار، قیمتوں اور سرکاری نرخنامے کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پرسبزی منڈی کے سیکرٹری جنرل عبدالوحیدسمیت دیگر آڑھتی بھی موجود تھے ،انہوں نے واضح ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش کی فروخت مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق یقینی بنائی جائے اور کسی بھی قسم کی گرانفروشی یاذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی،خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ خریداروں کوریلیف فراہم کرنے کیلئے صفائی اور دیگر انتظامات مزیدبہتربنانے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔