تعلیم اداروں، بازاروں میں ٹریفک نظام بہتر کرنیکی ہدایت
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈی پی او تصور اقبال کے زیر صدارت ٹریفک پولیس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔۔۔۔
اجلاس میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک نظم و ضبط بہتر بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ظفر القدوس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر اور شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے ، غیر قانونی پارکنگ، ون ویلنگ، کم عمر ڈرائیونگ اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے ۔ڈی پی او نے ہدایت کی کہ اہلکار شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ذمہ داری سے فرائض انجام دیں۔ رمضان المبارک کے دوران اہم چوکوں، بازاروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف خصوصی انتظامات کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔