ستھرا پنجاب پروگرام:گگومنڈی میں کارکردگی انتہائی مایوس کن
گگومنڈی (نامہ نگار) گگومنڈی شہر سمیت شہری یونین کونسل کی حدود میں ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی انتہائی مایوس کن دکھائی دے رہی ہے ۔۔۔۔
شہریوں محمد افضل، حاجی شاہین، طاہر اقبال، محبوب عالم، محمد اکرم، ندیم اقبال، راشد علی اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ کوڑا کئی کئی دن گھروں اور دکانوں آگے پڑا رہتا ہے ، ورکرز اٹھانے سے گریز کررہے ہیں، کوئی شکایت کرے تو عملہ بدتمیزی پر اُتر آتا ہے ۔ محمد افضل نے بتایا کہ شہر کے وسط اور گرلز کالج کے نزدیک کوڑے کے بڑے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جن سے اٹھنے والا تعفن اور بدبو شہریوں کیلئے وبال جان بنی ہوئی ہے۔