کالے تیتر پالنے والے تیتر بازوں کا کارروائیوں کیخلاف احتجاج

کالے تیتر پالنے والے تیتر بازوں کا کارروائیوں کیخلاف احتجاج

نایاب تیتر پال کی نسل بڑھا رہے ،لائسنس جاری کئے جائیں، مظاہرین کا مطالبہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)کالے تیتر پالنے والے تیتر بازوں کا کارروائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ برسوں سے گھروں میں نایاب کالے تیتر پال کر انکی نسل بڑھا رہے ہیں،ان کے خلاف کارروائیوں کے بجائے انھیں لائسنس جاری کیے جائیں۔تفصیلات کیمطابق محلہ شیخوپورہ میں آل پاکستان سیاہ تیتر ایسوسی ایشن کے چیئرمین آصف ندیم،صدر خلیل خان دستی اور دیگر تیتر بازوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ گھروں میں نایاب نسل کے کالے تیتر پال کر انکی نسل بڑھا رہے ہیں لیکن محکمہ وائلڈ لائف انہیں لائسنس جاری نہیں کررہا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت گھروں میں کالے تیتر پالنے والوں کیخلاف کارروائی کی بجائے تیتر کا شکار کرنے والے شکاریوں کیخلاف کارروائی کرے اور گھروں میں کالے تیتر پالنے کے لیے لائسنس جاری کیے جائیں۔مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبات منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف کیمطابق سنگل کالے تیتر کو چھوٹے سے پنجرے میں قید رکھ کر پالنے کی اجازت نہیں،کالے تیتر پالنے کے لیے انکی بریڈنگ کے لیے اور اسکے لائسنس کے لیے قواعد و ضوابط مقرر کیے گئے ہیں،مقرر کردہ قواعد و ضوابط پورے کرکے بریڈنگ کا لائسنس حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں