سرکاری نرخوں پر اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جائے :خالد جاوید
گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی پر سخت کارروائی کی جائے :ڈپٹی کمشنر کی ہدایت
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی، رمضان سہولت بازار، نگہبان دسترخوان اور نگہبان کارڈز کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ عام مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی پر سخت کارروائی کی جائے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سہولت بازار میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 850 روپے جبکہ دیگر اشیاء کم نرخوں پر دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام کے تحت ضلع میں 68 ہزار سے زائد نگہبان کارڈز موصول ہوئے ، جن میں سے بڑی تعداد تقسیم اور ہزاروں مستحقین رقوم وصول کر چکے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ نگہبان دسترخوان سے روزانہ ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ اجلاس میں متعلقہ افسران بھی شریک تھے ۔