مختلف واقعات میں زیادتی اور کوشش پر مقدمات درج

مختلف واقعات میں زیادتی  اور کوشش پر مقدمات درج

ملتان ( کرائم رپورٹر ) پولیس نے زیادتی اور کوشش کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔۔۔

مخدوم رشید پولیس کو(ع) نے بتایا کہ بھانہ سے دودھ لینے گئی تو ملزم محمد شریف نے بھانہ میں زبردستی پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا جبکہ سٹی جلالپور پولیس کو (ز)نے بتایا کہ کھیتوں میں لہسن توڑنے گئی تو ملزم فاروق اعظم نے زیادتی کی کوشش شروع کردی ،شور شرابہ پر فرار ہوگیا ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں