ڈکیتی کی 2وارداتیں ،مرغیوں کا ڈالا روک کر لوٹ مار

 ڈکیتی کی 2وارداتیں ،مرغیوں  کا ڈالا روک کر لوٹ مار

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) تھانہ صدر کی حدود میں دو ڈکیتی کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ پہلی واردات میں دو ڈاکو مرغیوں کا ڈالا۔۔۔

 روک کر محمد بلال سے 471 ای بی موڈ کے قریب نقدی 30 ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔ دوسری واردات میں نامعلوم چور نے زاہد سکنہ 517 ای بی کی پانچ بکریاں چوری کر لیں۔تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود چونگی نمبر 5 پر سٹریٹ کرائم کی واردات میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے شہری اکرام سکنہ 561 ای بی سے فون چھین کر فرار ہو گیا۔ تھانہ ساہوکا کی حدود میں نامعلوم چور نے ظہیر خان سکنہ ساہوکا کی تھری فیز موٹر چوری کر لی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں