ایران پر حملے : خطے میں کشیدگی بڑھ گئی:رانا خالد محمود

ایران پر حملے : خطے میں  کشیدگی بڑھ گئی:رانا خالد محمود

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے ۔۔۔

ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنائی کی شہادت پر اظہار رنج و غم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر بلا اشتعال حملوں سے خطے میں کشیدگی اور انسانی نقصان میں اضافہ ہوا ہے ، سینکڑوں بچے شہید ہو چکے ہیں اور عالمی انسانی حقوق تنظیمیں خاموش ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فوری بلا کر ایران پر حملے روکنے کی قرارداد منظور کی جائے اور مسلمانوں کو متحد ہو کر امن قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں