بھینس 50فٹ گہرے کنویں میں گر گئی ، ریسکیو نے نکال لیا

بھینس 50فٹ گہرے کنویں  میں گر گئی ، ریسکیو نے نکال لیا

جہانیاں (نمائندہ دنیا) نواحی چک نمبر 121 دس آر کے رہائشی محنت کش محمد سلمان کے گھر کے قریب ایک بھینس پانی والے 50فٹ گہرے کنویں میں گر گئی۔۔۔

۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔1122 کی ٹیم نے ایکسیویٹر کی مدد سے کنویں کے قریب جگہ کھدائی کی اور گھنٹوں کی محنت کے بعد بھینس کو زندہ و سلامت باحفاظت باہر نکال کر مالک کے حوالے کر دیا۔اہل علاقہ نے بروقت موقع پر پہنچ کر کامیاب آپریشن کرنے پر ریسکیو 1122 کا شکریہ ادا کیا اور امدادی ٹیم کی بہادری اور محنت کی تعریف کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں