منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف کارروائی، 14گرفتار
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں اور شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ کارروائی کے دوران 14ملزمان گرفتار کیے گئے اور مجموعی طور پر213 لیٹر دیسی شراب اور 6کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔۔۔
۔تھانہ محمودکوٹ کی حدود سے محمد عمر گرمانی کے قبضے سے 20 لیٹر دیسی شراب، تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود چھپری اڈا سے محسن رضا کے قبضے سے 28 لیٹر دیسی شراب، اور پیر جگی موڑ کے قریب وحید جٹ باٹھ کے قبضے سے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ تھانہ سٹی کوٹ ادو میں مرزا ارسلان کے قبضے سے 90 لیٹر دیسی شراب اور 60 لیٹر لہن کے ساتھ بھٹی اور متعلقہ آلات پولیس کے حوالے کیے گئے ۔تھانہ قصبہ گجرات میں ممتاز علی کے قبضے سے 20 لیٹر دیسی شراب، خالد حسین اور محمد اکرم کے قبضے سے ہر ایک 20 لیٹر، محمد بلال کے قبضے سے 10 لیٹر، جبکہ چرس برآمدگی میں جاوید علی 1,400 گرام، امتیاز حسین 2,000 گرام، رشید احمد 500 گرام اور محمد عارف 520 گرام شامل تھے ۔