خانیوال میں ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا اجلاس

خانیوال میں ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا اجلاس

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر اعجاز انجم کی زیرصدارت ریسکیو اسٹیشن پر ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔ ۔۔۔

ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد امتیاز نے ماہ فروری کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ماہ فروری میں کنٹرول روم کو 8834 کالز موصول ہوئیں، جن میں 3958 ایمرجنسی کالز، 787 ٹریفک حادثات، 2651 میڈیکل، 27 آگ لگنے کے واقعات، 103 جرائم اور 390 متفرق کالز شامل تھیں۔ مجموعی طور پر 3878افراد کو ریسکیو 1122نے ریسکیو کیا، جن میں 1938افراد ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیے گئے ۔ اوسط رسپانس ٹائم 7 منٹ رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں