کوٹ ادو:ایک دن میں چوری ڈکیتی کی 7وارداتیں

 کوٹ ادو:ایک دن میں چوری ڈکیتی کی 7وارداتیں

موٹر سائیکل، نقدی، دکانوں گھروں اور سکول سے سامان چوری، مقدمات درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع کوٹ ادو میں ایک ہی روز کے دوران چوری اور ڈکیتی کی سات وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے ۔تھانہ سنانواں کے علاقہ گشکوری میں تین مسلح افراد محمد آصف سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل 125 چھین کر فرار ہو گئے ۔ اسی تھانے کے علاقہ نقد آباد میں عبدالخلیل کے گھر سے کمبل، سلنڈر، گھڑیاں اور 20 کبوتر مالیتی 34 ہزار روپے چوری کر لیے گئے ۔ موضع جھنڈیر دریجہ شرقی میں محمد ایوب کی ٹیلر شاپ کے تالے توڑ کر 40 مردانہ سوٹ، 50 ان سلے سوٹ اور بیٹری مالیتی 2 لاکھ 40 ہزار روپے چرا لی گئی۔تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ کینال بیٹ میں سرکاری لکڑی مالیتی 44 ہزار روپے چوری ہوئی، جبکہ تھانہ محمودکوٹ کے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول فرید آباد سے یو پی ایس اور بیٹری مالیتی ایک لاکھ روپے چوری کر لی گئی۔تھانہ صدر سرور شہید میں موٹر سائیکل CD-70 چوری ہوئی جبکہ تھانہ صدر کوٹ ادو کے موضع ہنجرائی میں ریٹائرڈ پروفیسر کے زرعی رقبہ سے کمرہ کا تالا توڑ کر موٹر، سپرے مشین، انورٹر، گیس سلنڈر اور دیگر سامان چرا لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں