فوڈ اتھارٹی کی غفلت، مضر صحت اشیاء کی فروخت، شہری بیمار

فوڈ اتھارٹی کی غفلت، مضر صحت  اشیاء کی فروخت، شہری بیمار

بورے والا (نمائندہ دنیا)شہر کے مختلف علاقوں میں مضر صحت اشیاء کی دھڑلے سے فروخت جا ری ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مبینہ چشم پوشی سے ملاوٹ اور منا فع خور مافیا شہریوں کو امراض میں مبتلا کر نے لگے ۔۔۔

 تفصیل کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں پکوڑوں ، سموسے ، برگر ، چپس سمیت دیگر کئی اشیاء میں انتہائی مضر صحت آ ئل اور مصالحہ جات کا استعمال دھڑلے سے جا ری ہے جس کے سبب شہری پیٹ کے امراض کا شکار ہور ہے ہیں اور محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کئی کئی ہفتوں بعد ایک ا ٓدھ معمولی کارروائی کے بعد منظر عام سے غائب ہو جا تی ہے اور شہریوں کی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں