پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا شرمناک ،خواجہ رضوان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا شرمناک ،خواجہ رضوان

ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاہین اور ملک نسیم لابر نے کہا ہے کہ۔۔۔

اشرافیہ کی مراعات کم کرنے کی بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنا انتہائی شرمناک حکومتی اقدام ہے ۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنی ذاتی تشہیر کے اخراجات بند کریں اور 11 ارب روپے کے پرائیویٹ طیارے کو فروخت کر کے عوام کی بہبود پر خرچ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران پر جارحیت کے بعد پیدا ہونے والے عالمی خام تیل کے بحران میں دنیا کے دیگر ممالک کفایت شعاری اختیار کر کے عوام پر مہنگائی کے اثرات کم کر رہے ہیں۔، لیکن پاکستان حکومت نے موجود تیل ہونے کے باوجود قیمتیں بڑھا کر رمضان کے مہینے میں عوام کو مزید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے ۔خواجہ رضوان عالم نے کہا کہ 1 بحری جہاز تیل پاکستان پہنچ چکا ہے اور مزید 2 بحری جہاز آنے والے دنوں میں پہنچیں گے ، لہٰذا پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں