جہانیاں میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی، دوسرا فرار
جہانیاں (نمائندہ دنیا) نواحی چک نمبر 149 دس آر ریلوے پھاٹک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔
تفصیل کے مطابق سی سی ڈی انچارج عمران سیال اور سلمان رندھاوا نے مخبر کی اطلاع پر ناکا لگا رکھا تھا۔ دو موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ اس دوران اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ملزم راشد ولد عبدالمجید سکنہ دنیاپور روڈ زخمی ہوگیا۔زخمی ملزم پر چوری، ڈکیتی اور منشیات فروشی کے 22 مقدمات پہلے سے درج ہیں۔ سی سی ڈی انچارج جہانیاں عمران سیال نے کہا کہ سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا ہے اور ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔