فقرہ کسنے پر خواتین کابھرے بازار میں رکشا ڈرائیور پر تشدد

 فقرہ کسنے پر خواتین کابھرے بازار میں رکشا ڈرائیور پر تشدد

پولیس نے حراست میں لے لیا، شہریوں کا رکشاسٹینڈ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

جہانیاں (نمائندہ دنیا)جہانیاں کے مصروف صدر بازار میں فقرہ کسنے پر خواتین کا رکشا ڈرائیور پر تشدد، پولیس نے رکشا ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق صدر بازار میں موجود چند خواتین نے رکشہ ڈرائیور پر نامناسب فقرے کسنے کا الزام عائد کیا جس پر وہ مشتعل ہو گئیں اور بیچ بازار رکشا ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کے دوران بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے جبکہ بعض افراد نے بیچ بچاؤ کرا کر صورتحال کو قابو میں کیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور رکشہ ڈرائیور کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا جہاں اس سے واقعہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ تحصیل انتظامیہ اور پیرا فورس کی عدم توجہ کے باعث صدر بازار میں رکشوں کا بے ہنگم سٹینڈ قائم ہو چکا ہے جس سے ٹریفک مسائل اور ایسے واقعات جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی رکشا سٹینڈ کا نوٹس لے کر ٹریفک نظام بہتر بنایا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں